اردن نے اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے کے ساتھ سرحدی راہداری دوبارہ کھول دی جہاں دو دن قبل ایک ٹرک ڈرائیور نے ایک غیر معمولی حملے میں تین اسرائیلی محافظوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔اردن کے حکام نے حملے کے بعد راہداری بند کر دی تھی جسے شاہ حسین برج بھی کہا جاتا ہے، 1990کے عشرے کے بعد اس علاقے میں فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ تھا،وادی اردن میں واقع راہداری مغربی کنارے کے فلسطینیوں کے لئے واحد بین الاقوامی راستہ ہے جس کے لئے اسرائیل میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں ہے جس نے اس علاقے پر 1967 سے قبضہ کر رکھا ہے، عرب میڈیا کے مطابق اردن نے راہداری مسافروں کے لئے دوبارہ کھول دی ہے لیکن یہ مال بردار ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔واضح رہے کہ راہداری کو اس وقت دوبارہ کھولا گیا ہے جب اردن میں پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں اور رائے دہندگان کے ذہن پر اسرائیل حماس جنگ بہت زیادہ حاوی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی