اردن کے دارالحکومت عمان میں عمارت منہدم ہونے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتہ کے روز اردن کے دارالحکومت میں ایک منہدم عمارت کے ملبے سے ایک آخری لاش نکالی گئی جس پر چار دن کے بعد تلاش کی کوششیں ختم ہو گئیں اور ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی ہے ۔برآمد ہونے والی لاش جس کے بارے میں طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک خاتون تھی، اس کا مطلب ہے کہ تمام لاپتہ افراد کو تلاش کرلیا گیا ہے جس سے تلاش کی کوششوں کا خاتمہ ہو گیا تھا۔سرکاری میڈیا نے بتایا کہ اردن کے پبلک پراسیکیوٹر نے تحقیقات کے حصے کے طور پر تین افراد کی گرفتاری کا حکم دیا ہے، جن میں عمارت کے مینیجر کے ساتھ ساتھ تزئین و آرائش کے کام میں ملوث دو دیگر افراد بھی شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی