اردن میں جنوبی مارکا کے معاملے کی تحقیقات کرنے والے سیکورٹی حکام نے دار الحکومت عمان میں ایک اور ٹھکانے کا پتہ چلایا ہے جہاں دھماکا خیز مواد چھپایا گیا تھا۔ اس مواد کو بھی جنوبی مارکا کے معاملے میں ملوث افراد نے ہی چھپایا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق سیکورٹی اداروں نے منگل کی صبح سے ابو علندا کے علاقے کا گھیرائو کیا، اس دوران ایک دکان کا پتہ چلا جسے دھماکا خیز مواد چھپانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ اردن میں روئل انجینئرنگ کارپس اور سیکورٹی اداروں کی متعلقہ ٹیموں نے برآمد کیے گئے دھماکا خیز مواد کو تلف کر دیا۔ حکام کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی