i بین اقوامی

اوپیک پلس کا سعودی چیئرمین پراظہارِاعتماد،مارکیٹ میں اتارچڑھائو سے نمٹنے کااختیار دے دیاتازترین

September 06, 2022

تیل برآمدکنندگان کے گروپ اوپیک پلس کے رکن ممالک نے اپنے چیئرمین سعودی وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان آل سعود پراعتماد کا اظہار کیا ہے اور انھیں اختیار دیا ہے کہ وہ وقتِ ضرورت اجلاس بلاکر خام منڈیوں کو مستحکم کرنے کے لیے ضروری مداخلت کرسکتے ہیں،روس کی قیادت میں اوپیک اور اس کے اتحادیوں نے پیر کے روز یومیہ پیداوار میں ایک لاکھ بیرل کی معمولی کٹوتی سے اتفاق کیا ہے،اوپیک پلس کا آئندہ اجلاس 5 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے لیکن گروپ نے کہا کہ وہ اس سے پہلے پیداوارکی مطابقت کے لیے کسی بھی وقت اجلاس بلا سکتا ہے اور آیندہ جب بھی ضرورت پڑتی ہے تو وہ اپنے چیئرمین کو مارکیٹ کی پیش رفت سے نمٹنے کا اختیاردیتا ہے، رکن ممالک نے اپنے چیئرمین پر اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ وہ مارکیٹ میں مزید استحکام لانے کے لیے جب بھی ضروری ہو، مداخلت کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی