قابض اسرائیلی افواج اور انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں اور ان کی املا پر حملے کیے۔کل صبح اسرائیلی قابض فوج کی موجودگی میں مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں شعفاط کیمپ میں بیکری کو مسمار کردیا۔بیکری کے مالک احمد عیسیٰ نے بتایا کہ قابض فوج نے بغیر کسی لائسنس کے عمارت کے بہانے اس کی بیکری کو مسمار کردیا ، جس کا رقبہ تقریبا 110 مربع میٹر ہے۔ انہوں نے یہ بیکری ایک لاکھ شیکل کی رقم سے تعمیر کی تھی۔ایک متعلقہ سیاق و سباق میں درجنوں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر یلغار کی۔ اس موقعے پر قابض فوج اور پولیس نے یہودی ا?باد کاروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کر رکھی تھی۔مقامی ذرائع کے مطابق درجنوں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں گھس کر اشتعال انگیزی حرکات کی اورتلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات ادا کیں۔رام اللہ میں اسرائیلی قابض فوج کے حکام نے شہر کے مغرب میں واقع قبایا گاؤں میں ایک مکان مسمار کردیا۔مقامی ذرائع کے مطابق ایک بلڈوزر کے ہمراہ قابض فوج کی بڑی تعداد نے ایک شہری کا دو منزلہ مکان مسمار کردیا۔انہی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ مسمار کرنے کا عمل فلسطینی شہری کی طرف سے تمام تر دستاویزات اور قانونی تقاضے پورے کیے جانے کے باوجود کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسمار کرنے کے عمل کے دوران جھڑپیں ہوئیں تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی