i بین اقوامی

انسانیت کی بدترین تذلیل، صیہونی فوج نے 2 سو فلسطینیوں کو نیم برہنہ کر دیاتازترین

October 30, 2024

اسرائیل کی طرف سے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں انسانیت کی بدترین تذلیل سامنے آئی ہے، اسرائیلی فوج نے 2 سو کے قریب فلسطینیوں کو گرفتار کر نے نیم برہنہ کر دیا۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق متعدد فلسطینیوں کے تمام کپڑے اتروا دیے۔گرفتار افراد میں زیادہ تر مرد تھے جبکہ ایک بچہ بھی ان کے ساتھ دیکھا گیا، انہیں نیم برہنہ حالت میں کیمپ کے ملبے پر کئی گھنٹے تک سردی میں بٹھائے رکھا، جبکہ صیہونی فوج کے سپاہی نیم برہنہ بے بس افراد کی تصاویر بناتے رہے۔امریکی میڈیا کے مطابق فلسطینی جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے سے بچنے کے لیے محفوظ مقام پر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی