سعودی عرب نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی سنگین نوعیت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دی وزارت خارجہ نے شمالی غزہ کی پٹی کے بیت لاہیہ قصبے میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے گھروں پر بمباری کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔سعودی عرب نے بھی مسجد اقصی کے صحنوں پر آباد کاروں کے دھاوے کی مذمت کرتے ہوئے قابض فوج اور حکام کی طرف سے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔سعودی عرب نے عالمی برادری خصوصا سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے مطالبہ کیا کہ ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسلامی مقدس مقامات اور ریاست فلسطین میں معصوم شہریوں کے خلاف جاری سنگین خلاف ورزیوں کا کا نوٹس لے اور اسرائیل کو ان خلاف ورزیون پرکٹہرے میں لائے۔سعودی عرب نے غزہ میں جاری کشت وخون بند کرنے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی