i بین اقوامی

انڈونیشیا میں شدید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کارں سے 21افراد ہلاک، 50 لاپتہتازترین

March 09, 2023

انڈونیشیا کے جزائر ناٹونا میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریوں میں 21افراد ہلاک اور کم از کم 50افراد لاپتہ ہو گئے ہیں ،انڈونیشیا کے جزائر ناٹونا میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کا حادثہ پیش آیا ہے،لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 21افراد ہلاک ہو گئے،لینڈ سلائڈنگ والے علاقے میں ریسکیو ٹیموں کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور مزید جانی نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،حالیہ دنوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں انڈونیشیا کے بیشتر علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی لہر آئی ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی