انگلینڈ کے علاقے کینٹ میں فوجی کو چاقو مار کر شدید زخمی کردیا گیا،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یونیفارم میں ملبوس تقریبا 40سالہ فوجی کو اس کے گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا،رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فوجی پر حملہ کرنے والے24سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس کے پاس سے متعدد چاقو بھی برآمد کیے گئے۔دوسری جانب وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے فوجی پر حملے کو حیران کن قرار دے دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی