i بین اقوامی

انگلینڈ میں انتہا پسندوں نے پولیس سٹیشن کو آگ لگا دیتازترین

August 03, 2024

ساتھ پورٹ میں چاقو زنی سے بچوں کی موت کے بعد انتہا پسندوں نے طیش میں آکر پولیس سٹیشن کو جلانے کے ساتھ ساتھ پولیس پر پتھر برسا دیئے۔ سندرلینڈ میں فسادیوں نے مرکزی پولیس سٹیشن کو آگ لگا دی اور اہلکاروں پر پتھرا وکیا، پولیس اہلکاروں پر آگ بجھانے والے آلات سے بھی حملے کیے گئے، انتہاپسندوں کی جانب سے علاقے میں ایک گاڑی کو آگ لگا دی گئی جبکہ ساتھ پورٹ میں ایک پاکستانی کو بھی چاقو مار کر زخمی کردیا گیا۔ عینی شاہد خاتون کا کہنا ہے کہ چاقو مارنے کی واردات کراسبی ٹرین سٹیشن کے قریب پیش آئی، چاقو سے حملہ کرنے والا سفید فام تھا، پولیس اور ایمبولینس 25 منٹ بعد مدد کو پہنچے۔ دوسری جانب لیورپول میں مسجد کے باہر دو حریف گروہوں کے درمیان جھگڑا بھی ہوا ہے جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ مظاہرین امیگرینٹس کیخلاف نعرے لگا رہے تھے جبکہ مسجد کے باہر کھڑے افراد کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں نازی ازم برداشت نہیں کیا جائے گا، پولیس نے واضح کیا ہے کہ یہ ناقابل قبول صورتحال کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ برطانوی وزیرداخلہ نے خبردار کیا ہے کہ فسادیوں کو اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی