چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں ایک فورم شروع ہوگیا ہے جس میں آبنائے تائیوان بھرکے1 ہزارسے زائد مہمان اور نوجوانوں کے نمائندے قریبی تعلقات اور مربوط ترقی میں پیشرفت کے لیے جمع ہوئے۔ چینی مین لینڈکے تائیوان امور کے سینئر عہدیدار سونگ تا نے 7 ویں آبنائے پار نوجوان ترقیاتی فورم کی افتتاحی تقریب میں خطاب میں آبنائے کے دونوں اطراف کے نوجوانوں کی ترقی اور کامیابی کے لئے بہتر حالات اور زیادہ مواقع پیدا کرنے کیلئے مزید کوششوں کا وعدہ کیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک دفتر اور ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے سربراہ سونگ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ "تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند سرگرمیوں اور بیرونی مداخلت کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے آبنائے پار تبادلے اور تعاون کو فروغ دیں۔ چینی کومن تانگ پارٹی کے سابق چیئرپرسن ہونگ سیو چھونے افتتاحی تقریب میں کہا کہ قومی اتحاد چینی قوم کے تمام بیٹوں اور بیٹیوں کی مشترکہ خواہش ہے اور یہ وہ تاریخی رجحان ہے جسے روکا نہیں جاسکتا۔ ہونگ نے امید ظاہر کی کہ آبنائے بھر کے نوجوان تبادلوں سے باہمی اعتماد اور دوستی بڑھا سکتے ہیں اور آبنائے پار امن، قومی اتحاد اور تجدید شباب میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں مہمانوں اور نوجوانوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ ثقافتی کارکردگی سے متعلق اہم تقاریر اور مباحثے ہوں گے۔ فورم جمعے تک جاری رہے گا جو شرکا کو مختلف موضوعات پر ورکشاپس کے ذریعے ملکی ثقافتی، اقتصادی اور سماجی ترقی کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے قابل بنائے گا جس میں غیر معمولی ثقافتی ورثہ، ای کامرس براہ راست نشریات، اور سائنس وٹیکنالوجی اختراع شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی