i بین اقوامی

ہانگ کانگ میں مشکلات پیدا کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،کمشنر دفتر چینی وزارت خارجہتازترین

June 06, 2024

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے ہانگ کانگ میں امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے قونصل خانوں اور ہانگ کانگ میں یورپی یونین دفتر کے سیاسی ڈرامے پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئیاس کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر کا کہنا ہے کہ یہ تصادم پیدا کرنے، محاذ آرائی کو ہوا دینے اورچین کی ساکھ خراب کرنے کی بدنیتی پر مبنی کوششیں تھیں۔ دفتر کے ترجمان نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے 75 برس میں حاصل عظیم کامیابیاں اس بات کا مکمل ثبوت ہیں کہ چین نے ترقی کے جس راستے کا انتخاب کیا ہے وہ مکمل طور پر درست ہے اور اسے تمام چینی عوام کی بھرپور تائید حاصل ہے ۔ہانگ کانگ نے ہنگامہ خیز صورتحال کو خیرباد کہہ دیا ہے اور "ہانگ کانگ کا انتظام محب وطنوں کے پاس" کا اصول مکمل طور لاگو ہے جو ہانگ کانگ خصوصی خطہ حکومت کی مثر فعالیت اور پورے معاشرے میں نئی فضا کا عکاس ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بیرونی طاقتیں ایک ایسے واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہی ہیں جو عرصہ دراز سے اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے۔ ہانگ کانگ میں غیر ملکی اداروں کے کچھ عہدیداروں نے قونصلر اہلکاروں کی بنیادی اخلاقیات اور ضابطہ اخلاق کو نظر انداز کرکے ایک سیاسی تماشہ لگایا اور "انسانی حقوق" کی آڑ میں نظریاتی دراندازی اور پرانے ہتھکنڈے استعمال کئے جس سے ہانگ کانگ میں خلل ڈالنے اور چین پر قابو کرنے سے متعلق ان کے عزائم واضح ہوگئے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم ہانگ کانگ میں متعلقہ ممالک کے اداروں پر زور دیتے ہیں کہ وہ صورتحال کو تسلیم کریں، عالمی قوانین اور تعلقات کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کریں اور چین مخالف سیاسی جوڑ توڑ کو فوری طور پر بند کردیں اس کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ کے اندرونی امور میں مداخلت سے گریز کریں کیونکہ وہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی