i بین اقوامی

ہانگ کانگ، 3 برس میں پہلی مرتبہ فروری کے دوران 10 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمدتازترین

March 16, 2023

ہانگ کانگ میں گزشتہ ماہ 14 لاکھ 60 ہزار سیاحوں کی آمد ہوئی جس کے مطابق فروری 2020 کے بعد ایک ماہ میں پہلی مرتبہ 10 لاکھ سے زائد سیاحوں نے ہانگ کانگ کا رخ کیا ہے۔ ہانگ کانگ سیاحتی بورڈ کے اعدادوشمار کے مطابق فروری میں چینی مین لینڈ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 11 لاکھ سے زائد ہوگئی جو گزشتہ ماہ آنے والے 2 لاکھ 80 ہزار سیاحوں کی نسبت زائد ہے۔ ہانگ کانگ اور چینی مین لینڈ کے درمیان 6 فروری سے معمول کا سفر مکمل طور پر شروع ہو نے کے بعد یہ بحالی ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ ہانگ کانگ جانے والے غیرمین لینڈ مسافروں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار سے بڑھ کر 3 لاکھ 50 ہزار ہوگئی تھی جس میں مختصر فاصلے کا سفر زیادہ تر جنوب مشرقی ایشیا کے باشندوں نے کیا۔ ہانگ کانگ سیاحتی بورڈ نے کہا کہ ایم ٹی آر کارپوریشن ہانگ کانگ کی جانب سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لئے ایک لاکھ ایئرپورٹ ٹکٹس، ایک لاکھ ٹورسٹ ڈے پاس اور ایک لاکھ کوپن فراہم کرے گا جس میں سے ہر ایک کی مالیت 30 یوآن (4.3 امریکی ڈالرز) کے مساوی ہوگی۔ ہانگ کانگ سیاحتی بورڈ کی تشہیری مہم میں حصہ لینے والے اداروں کی موجودہ تعداد کو 1 ہزار 500 سے بڑھا کر 3 ہزار کردیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی