i بین اقوامی

اناج معاہدے سے روس کے نکلنے کے بعد اجناس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے' آئی ایم ایفتازترین

July 21, 2023

یوکرین اناج معاہدے سے روس کے نکلنے کے بعد دنیا بھر میں اجناس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔روس کے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ یوکرین سے اناج کی فراہمی رکنے سے جنوبی ایشیا، مشرق وسطی اور شمالی افریقا کے غریب اور کم آمدنی والے ممالک متاثر ہوں گے ۔ آئی ایم ایف کے مطابق روس کے فیصلے سے عالمی غذائی تحفظ کو شدید نقصان ہوگا، یوکرین سے اناج کی فراہمی میں تعطل سے خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی