امریکہ کی ریاست اوہائیو میں مسلح حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 25زخمی ہو گئے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق اوہائیو کے علاقے آکرون میں گزشتہ رات ایک سالگرہ پارٹی پر مسلح حملہ کیا گیا ہے۔ حملے میں ایک شخص ہلاک اور 25زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق حملے کے بعد جائے وقوعہ سے کثیر تعداد میں گولیوں کے خول ملے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ پارٹی میں شامل افراد نے بھی حملہ آور پر جوابی فائرنگ کی ہے۔آکرون کے بلدیہ میئر شمس ملک نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ حملہ آور کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور گرفتاری میں مدد دینے والے کو 22 ہزار 500ڈالر انعام دیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی