i بین اقوامی

امریکہ،قتل کا ملزم 51سال بعد ڈی این اے کی بنیاد پر گرفتارتازترین

August 19, 2024

امریکا میں حکام نے ڈی این اے کی بنیاد پر ایک شخص کو 51سال پرانے قتل کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے، ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج نے تفتیش کاروں کو 75سالہ مائیکل یوجین مولن تک پہنچایا،امریکی ریاست اِڈاہو کی میرین کائونٹی کیمطابق نینا نیڈِن فِشر کو 1973میں قتل کیا گیا تھا، 2021تک یہ کیس مکمل طور پر سرد خانے میں رہا۔ ڈی این اے سے متعلق تحقیقات نے اس کیس کو نئی زندگی عطا کی ہے،مولین کو اِڈاہو میں سیلمن کے نزدیک گرفتار کیا گیا، اسے کیلیفورنیا کے حکام کے حوالے سے کیا جائے گا کیونکہ نینا فشر کو کیلیفورنیا ہی میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ اس وقت لیمہی کائونٹی کی جیل میں ہے،شوہر اور بچی کے ساتھ سان رافیل، کیلیفورنیا میں رہا کرتی تھی، اسے نومبر 1973میں قتل کیا گیا تھا۔ نینا فِشر اور اس کا شوہر دونوں سوئیڈن کے شہری تھے اور ان دنوں سوئیڈن واپس جانے کی تیاری کر رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی