i بین اقوامی

امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر ہڑتال کردیتازترین

September 13, 2024

امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے ملازمین نے تنخواہوں میں مطلوبہ اضافہ نہ کرنے پر ہڑتال کردی،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے 30ہزار ملازمین نے کمپنی اور یونین لیڈر کے درمیان ہونے والے معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔،طیارہ ساز کمپنی کی انتظامیہ اور یونین لیڈر کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت بوئنگ ملازمین کو 4سالوں کے دوران تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ کرنے کی پیشکش کی گئی تھی جسے ووٹنگ کے بعد 95فیصد ملازمین نے مسترد کردیا،رپورٹ کے مطابق یونین نے اس سے قبل ملازمین کی تنخواہوں میں 40فیصد تک اضافہ کرانے کا ٹارگٹ طے کیا تھا،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی اور یونین کے درمیان موجودہ کنٹریکٹ 2008میں ہوا تھا جسے 2014میں پھر توسیع دی گئی تھی مگر اس معاہدہ کی معیاد اب ختم ہوچکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی