i بین اقوامی

امریکی سپیکر کا جوبائیڈن سے عہدہ صدارت سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہتازترین

July 22, 2024

امریکا کے ہاس سپیکر نے صدارتی الیکشن سے دستبرداری ہونے کے اعلان کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن سے عہدہ چھوڑنے کا بھی مطالبہ کر دیا جبکہ سابق صدر نے جوبائیڈن کے فیصلے کی تعریف کی ہے،ہائوس سپیکر مائیک جانسن نے امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب صدارتی الیکشن سے دستبرداری کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن صدارتی انتخابات لڑنے کے قابل نہیں تو وہ بطور صدر کام کرنے کے بھی قابل نہیں ہیں، ہائوس سپیکر مائیک جانسن نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو فوری طور پر عہدہ صدارت سے بھی استعفی دینا چاہیے، 5نومبر کی تاریخ اتنی جلدی نہیں آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی