امریکی سینٹر برنی سینڈرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو جارحانہ جنگی امریکی اسلحے کی فراہمی رکوانے کے لیے قرار داد میں ایک مسودہ پیش کریں گے،سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ وہ اسرائیل کو اسلحے کی مزید سپلائی روکنے کے لیے اپنا مسودہ اگلے ہفتے کے دوران کانگریس میں پیش کریں گے،سینیٹر برنی سینڈرز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک تباہ کن جنگ کو جاری رکھنے کے لیے اسرائیل کو مزید جارحانہ ہتھیار فراہم کرکے امریکہ اپنے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی