i بین اقوامی

امریکی سینیٹ کی پہلی مسلم خاتون کو وفاقی جج نامزد گی کی توثیقتازترین

June 17, 2023

امریکی سینیٹ نے پہلی مسلم خاتون کو وفاقی جج نامزد گی کی توثیق کر دی۔ امریکی سینیٹ میں 47 سالہ بنگلہ دیشی نژاد امریکی وکیل نصرت جہاں چوہدری کی حمایت میں 50اور مخالفت میں 49ووٹ پڑے جس کے بعد نصرت جہاں چوہدری وفاقی بنچ میں پہلی مسلم خاتون بن گئی ہیں۔ نصرت جہاں چوہدری 2021 میں پاکستانی نژاد امریکی زاہد قریشی کے بعد وفاقی بنچ کے لیے تصدیق شدہ دوسری مسلمان ہیں۔ مسلم امریکن ایڈووکیسی گروپ نے نصرت جہاں چوہدری کی بطور وفاقی جج توثیق کو سراہا ہے۔ جنوری 2022 میں صدر جو بائیڈن کی جانب سے بینچ کے لیے نامزد کیے جانے سے پہلے، نصرت جہاں چوہدری نے اپنا پورا قانونی کیریئر امریکن سول لبرٹیز یونین ( اے سی ایل یو)کے ساتھ گزارا یہ تنظیم 1920 میں امریکی آئین کے مطابق ہر فرد کے انفرادی حقوق اور آزادیوں کے دفاع اور تحفظ کے لیے قائم کی گئی۔ وہ حال ہی میں الینوائے کے اے سی ایل یو کی قانونی ڈائریکٹر تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی