امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ حماس کے سربراہ یحیی السنوار کی ہلاکت کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے لیے پرامید ہیں۔جرمنی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو یحیی سنوار کی ہلاکت کی اطلاع پر خوشخبری دی، یہ موقع ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی جائے اور یرغمالیوں کو رہا کروایا جائے۔۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر خارجہ نے غزہ کی ایک عمارت میں حماس کے سربراہ یحیی سنوار کی اپنے 3 کماندڑوز کے ساتھ ہلاکت کا دعوی کیا تھا اور اسرائیل کی ڈیفنس فورس کی جانب سے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں ایک شخص کو ایک تباہ حال گھر میں صوفے پر زخمی حالت میں بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے، زخموں سے چور شخص کو آخری لمحات میں بھی اسرائیل کے ڈرون کیمرے پر لکڑی کے ٹکڑے سے حملہ آور ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی