امریکی صدر جو بائیڈن نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر کو ٹیلیفون کر کے یوکرین تنازع پر تعاون اور دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاوس کے مطابق دونوں رہنماں نے دنیا بھر میں جمہوریت اور آزادی کی حمایت میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دوسری جانب برطانیہ میں لیبر پارٹی کے اقتدار میں آنے پر روس نے اپنے ردعمل میں کہا کہ لیبر پارٹی کی جیت کے بعد بھی برطانیہ دشمن ریاست ہی رہے گی، لیبر پارٹی کی طرف سے روس سے تعلقات میں بہتری کی کوئی خواہش نہیں دکھائی دیتی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی