i بین اقوامی

امریکی صدر کا بینکنگ بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہتازترین

March 13, 2023

امریکی صدر جوبائیڈن نے بینکنگ بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن نے کہا کہ سلیکون ویلی بینک اور سگنیچربینک دیوالیہ کرنے والوں کا احتساب ہوگا۔ انہوں نے کہا میں یقین دلاتاہوں ان بینکوں میں موجود شہریوں کے اثاثے محفوظ ہیں۔ جوبائیڈن نے کہا کہ مستقبل میں بڑے بینکوں کی نگرانی اور انہیں مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہوں، کوشش کررہے ہیں کہ عوام کو آئندہ اس قسم کی صورتحال کا سامنا نہ کرناپڑے۔ دوسری جانب امریکی فیڈرل ڈپازٹ انشورنس کا کہنا تھاکہ بینک کے دفاتر کھول دییگئے اور بینک میں سرمایہ رکھنے والے صارفین اپنی رقوم نکلوانا شروع کر دی ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی