i بین اقوامی

امریکی صدر بائیڈن کے بیٹے پرغیرقانونی طور پر بندوق خریدنے کے کیس میں فردجرم عائدتازترین

September 15, 2023

امریکا کے صدر نئی مشکل میں پھنس گئے ، جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر 5برس قبل غیرقانونی طور پر بندوق خریدنے کے کیس میں فردجرم عائد کردی گئی،عالمی میڈیا کی رپورٹمطابق ہنٹر بائیڈن پر 5برس قبل غیرقانونی طور پر بندوق خریدنے پر فردجرم عائد کردی گئی ہے اور اس وقت انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ وہ منشیات کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں،رپورٹ کے مطابق 53سالہ ہنٹر بائیڈن پر دو الزامات عائد کیے گئے کہ انہوں نے ڈیلاویئر میں جب بندوق خریدی تو فارم میں غلط بیان درج کیا کہ وہ منشیات کا استعمال نہیں کرتے ہیں،امریکی صدر کے بیٹے پر دوسرا الزام یہ ہے کہ جھوٹے بیان کی بنیاد پر انہوں نے غیرقانونی طور پر بندوق اپنے پاس رکھی، جس کے تحت انہیں 10سال قید کی سزا ہوسکتی ہے،امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ کے وکیل ڈیوڈ ویئس نے ہنٹر بائیڈن پر مقدمہ درج کیا تھا، جس پر 2018سے تحقیقات کی جا رہی ہیں،رپورٹ کے مطابق اس پیش رفت سے دو ماہ قبل ہنٹر بائیڈن اور ڈیوڈ ویئس کے درمیان معاہدے کی درخواست دی گئی تھی، جس میں بندوق رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹیکس کی مبینہ خلاف ورزی شامل تھی تاہم یہ معاہدہ اس بات پر کھٹائی پڑ گیا تھا کہ آیا صدر کا بیٹا اضافی الزامات کا سامنا کرسکتا ہے،رواں برس جولائی میں ہنٹربائیڈن نے ٹیکس سے متعلق دو معمولی الزمات پر غلطی کا اعتراف کرنے پر اتفاق کیا تھا،دوسری جانب صدر جو بائیڈن کے خلاف ہائوس سپیکر کی جانب سے مواخذہ کی کارروائی کا معاملہ اور شدت اختیار کرنیکا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی