روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدارتی انتخابات پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے جیت کیلئے کملا ہیرس کی حمایت کر دی،ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ بائیڈن اپنے حامیوں سے کملا کی حمایت کا کہہ رہے ہیں ہم بھی ان کی حمایت کریں گے،انہوں نے کہا کہ کملا مسکراتی ایسے ہیں جیسے ان کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہو، ٹرمپ نے اب تک سارے امریکی صدور سے زیادہ روس پر پابندیاں لگائیں، اگر کملا ہیرس آئیں تو ہوسکتا ہے ٹرمپ کی طرح نہ کریں،انہوں نے کہا کہ امریکی عوام اپنے صدر کا انتخاب کریں گے اور ہم امریکی عوام کی مرضی کا احترام کریں گے،دوسری جانب صدر پیوٹن کے تبصرے پر امریکا نے روسی صدر کو صدارتی انتخابات پر تبصرہ کرنے سے باز رہنے کا مشورہ دے دیا،ترجمان وائٹ ہائوس جان کربی کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن کو ہمارے انتخابات کے بارے میں بات کرنا چھوڑ دینا چاہیے اور کسی بھی طرح کسی کی بھی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی