i بین اقوامی

امریکی صدارتی الیکشن، بل گیٹس نے کملا ہیرس کی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر عطیہ کردئیےتازترین

October 23, 2024

امریکہ کے آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے موقع پر ملک کی کھرب پتی شخصیات ڈیموکریٹس اور ری پبلکن صدارتی امیدوار وںکے حق میں صف آرا ہیں۔امریکا کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک سوشل میڈیا پر کھل کر ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر دی۔دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو اکثر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلیوں میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔دوسری جانب مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کر رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس نے تاحال کھل کر کملا ہیرس کی حمایت تو نہیں کی لیکن انہوں نے کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے لیے 50 ملین ڈالر عطیہ کردئیے ہیں جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ مائیکرو سافٹ کے بانی کا پلڑا ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کی طرف ہے۔بل گیٹس کا کہنا ہے کہ میں نے بہت سے سیاسی رہنماں کے ساتھ کام کیا ہے مگر یہ الیکشن مختلف ہے، میں نے ہمیشہ ان سیاسی رہنماں کی حمایت کی ہے جن کی پالیسیاں ہیلتھ کیئر، غربت کے خاتمے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے واضح ہوں۔امریکی جریدے فاربس کے مطابق بل گیٹس اس وقت دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں تیرہویں نمبر پر ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 105 ارب ڈالر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی