i بین اقوامی

امریکی ریاست اوریگون کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہتازترین

September 13, 2022

امریکی ریاست اوریگون کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی،جس سے 86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہ ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست اوریگون کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ۔جنگل کی آگ گزشتہ ہفتے کے آخر سے چار گنا بڑھ گئی ہے، جس سے ہزاروں گھروں کو خطرہ ہے اور پورٹ لینڈ میٹروپولیٹن ایریا سمیت انٹراسٹیٹ 5 کوریڈور شدید دھوئیں کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔آگ کے باعث86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہ ہوگئے جبکہ ہزاروں افراد گھر چھوڑ نے پر مجبور ہو گئے ہیں۔جنگلات میں لگنے والی آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے بارہ سو فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔کیلیفورنیا، ایڈاہو، مونٹانا، اوریگون، یوٹا، واشنگٹن اور وائمونگ سمیت 7 امریکی ریاستوں میں 90 سے زائد مقامات پر آگ لگی ہے، جس سے 3 ہزارمربع کلومیٹر سے زائد علاقہ متاثر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی