اسرائیلی حکام اور قریبی ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹک امریکی سینیٹر جیکی روزن نے اسرائیلی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس ہفتے سینیٹ کے دو طرفہ وفد کی قیادت کرتے ہوئے اسرائیل کی دو انتہائی دائیں بازو کی اتحادی جماعتوں کے کسی بھی رکن سے ملاقات نہیں کرنا چاہتیں،وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اپنی حکومت کے قیام سے لے کراب تک اسرائیل کی سب سے دائیں بازو کی اور مذہبی حکومت کی قیادت کر رہے ہیں، جس میں ایتمار بن گویر اور بزلئیل سموتریش شامل ہیں۔ یہ دونوں لیڈر انتہائی دائیں بازو کے سیاست دان نسل پرست اور جنونی یہودی بیان بازی کے لیے مشہور ہیں۔ انہیں وزیر کے اعلی عہدوں پر فائزکیا گیا ہے،بین گویر کی "یہودی پاور پارٹی اور سموتریش کی قیادت میں مذہبی صہیونیت پارٹی کے پاس کنیسٹ میں 15نشستیں ہیں اور وہ نیتن یاہو کے اتحاد کے اہم ارکان ہیں،سینیٹر جیمز لنکفورڈ کے ساتھ روزن جس وفد کی قیادت کر رہی ہیں وہ ان قانون سازوں پر مشتمل ہے جو ابراہیم معاہدوں کا حصہ ہیں۔
وہ اسرائیل اور کئی عرب ریاستوں کے درمیان ٹرمپ انتظامیہ کی ثالثی میں امن معاہدوں کی حمایت اور توسیع کے لیے تشکیل دیا گیا ہے،وفد کے خطے کے دورے کا آخری پڑا اسرائیل ہے جس میں مراکش، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے دورے بھی شامل ہیں۔ وفد میں سینیٹرز کرسٹن گلیبرانڈ، مائیکل بینیٹ، ڈین سلیوان، مارک کیلی اور ٹیڈ بڈ بھی شامل ہیں،اسرائیلی دورے میں نیتن یاہو، کنیسٹ سپیکر امیر اوہانا اور دیگر اسرائیلی حکام اور نمائندوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں،اس سفرسے پہلے اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ مسز روزن اور ان کی ٹیم نے واضح کر دیا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ بین گویر کی پارٹی یا سموتریش کی مذہبی صہیونی پارٹیوں کے اراکین ان کی کسی بھی میٹنگ میں شرکت کریں خاص طور پر وہ لوگ جو کنیسٹ میں ہیں۔ روزن کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ "یہ سینیٹر روزن کی درخواست تھی کہ وہ دونوں انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات نہیں کریں گی،اسرائیلی وزارت خارجہ کے حکام نے کہا کہ وفد کی انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کے کسی رکن سے ملاقات طے نہیں تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی