i بین اقوامی

امریکی وزیر خارجہ کی یوکرینین ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، جدہ میں منعقدہ امن مزاکرات پر تبادلہ خیالتازترین

August 08, 2023

امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا کے ساتھ سعودی عرب میں یوکرین پر ہونے والی ملاقات اور طویل مدتی سیکورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اطلاع دی کہ بلنکن نے کولیبا کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی،انہوں نے کہا کہ دونوں نے روس کے خلاف یوکرین کے حملے اور سعودی عرب کے جدہ میں یوکرین میں "ایک منصفانہ اور دیرپا امن سے متعلق مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا،ملر نے کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی سیکورٹی انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے،ملر نے کہا کہ بلنکن نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کے دفاع کے ساتھ ساتھ یوکرین کی مضبوط فوج اور جوابدہ دفاعی اداروں کے لیے امریکی حمایت کی تصدیق کی ہے،24فروری 2022سے جاری روس یوکرین بحران کے حل کے لیے ترکیہ سمیت مختلف ممالک کے نمائندوں نے 5تا 6اگست جدہ اجلاس میں شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی