امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوان بالا کا کنٹرول برقرار رکھنا ڈیمو کریٹس کی بڑی کامیابی قرار دے دیا گیا،امریکی سینیٹ میں 50 سیٹیں جیتنے پر ڈیمو کریٹس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، صدر جو بائیڈن اپنی بقیہ صدارتی مدت کے دوران ایجنڈے کو ٹریک پر رکھ سکیں گے،اس سے قبل ان کے سینیٹ کا کنٹرول کھو دینے کی پیش گوئی کی گئی تھی،سینیٹ میں ری پبلکنزکو 49 نشستوں پرکامیابی ملی ہے جبکہ ایوان نمائندگان کے اب تک کے نتائج میں ری پبلکنز کو ڈیمو کریٹس پر برتری حاصل ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی