i بین اقوامی

امریکی نمائش کنندگان سی آئی آئی ای میں مواقع کی تلاش میں مصروف عملتازترین

November 07, 2023

چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کے پہلے روز امریکی کیمیکل کمپنی ڈا نے چینی کمپنی زیڈ کے ایچ گروپ لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ مفاہمتی یاداشت کے مطابق ڈا زیڈ کے ایچ کو 30 کروڑ امریکی ڈالرمالیت کی سیلیکون مصنوعات آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ مصنوعات اور تکنیکی مشاورتی خدمات بھی فراہم کرے گا۔ درآمدی موضوع پر دنیا کی پہلی قومی سطح کی نمائش "چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش" اتوار سے شنگھائی میں شروع ہوئی ہے جس میں رواں سال 154 ممالک ، خطے اور بین الاقوامی تنظیموں کے شرکا اور مہمانوں شرکت کررہے ہیں۔ ڈا ایشیا پیسفک کے صدر پوئے کون چیا نے کہا کہ سی آئی آئی ای چین اور ایشیا بحرالکاہل خطے میں اپنی جدید ترین جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ یہ ہماری تحقیق و ترقی مہارت اور پیداواری معلومات کا ایک چھت تلے مظاہرہ ہے اور چین میں ہماری قابل قدر شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے۔ رواں سال کی اس درآمدی نمائش میں سیمی کنڈکٹر، طبی آلات، نئی توانائی گاڑیاں، کاسمیٹکس اور دیگر شعبوں میں 200 سے زیادہ امریکی نمائش کنندگان شرکت کررہے ہیں جو سی آئی آئی ای کی تاریخ میں سب سے بڑی امریکی موجودگی ہے۔ نمائش کنندگان میں زراعت و خوراک کی صنعت سے وابستہ 17 افراد شامل ہیں جن کی قیادت پہلی بار امریکی حکومت کررہی ہے۔ حالیہ برسوں میں زراعت چین- امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کا مرکز بن گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی