امریکی نائب صدر کملا ہیرس جمعرات کو اپنے جنوبی کوریا کے دورے کے دوران کوریا کے غیر فوجی علاقے کا دورہ کریں گی یہ وہ علاقہ ہے جو شمالی اور جنوبی کوریا کو تقسیم کرتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاس کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا دورے کے دوران ہیرس سروس ارکان سے ملاقات کرے گی اور امریکی کمانڈروں سے بریفنگ بھی لے گی اور غیر فوجی علاقہ کا دورہ بھی کرے گی۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ جنوبی کوریا کو درپیش کسی بھی خطر ے کو نپٹنے کے لیے امریکہ جنوبی کوریا کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہیرس کے دورے کی خبر سب سے پہلے ان کے اور جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ہان ڈک سو کے درمیان دو طرفہ ملاقات کے دوران سامنے آئی جب وہ سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کی سرکاری تدفین کے لیے جاپان میں امریکی وفد کی قیادت کر رہی تھیں۔ جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ہان ڈک سو نے منگل کو اعلان کیا کہ اس ہفتے اپنے جنوبی کوریا کے دورے کے دوران، امریکی نائب صدر کملا ہیرس غیر فوجی علاقہ کا دورہ کریں گی، یونہاپ نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق، ہان نے جاپان کے آنجہانی وزیر اعظم شنزو آبے کی آخری رسومات میں شرکت سے قبل ٹوکیو میں ہیرس سے ملاقات کے دوران یہ ریمارکس دیے۔ ہان نے کہا کہ جمعرات کو ہیرس دورہ جنوبی کوریا-امریکہ اتحاد کے لیے ایک علامتی اقدام ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی