i بین اقوامی

امریکی مرکزی بینک نے شرح سودمیں مزید 0.25فیصد اضافہ کردیاتازترین

May 04, 2023

امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات بڑھنے لگے ہیں جس کے پیشِ نظر مہنگائی بڑھنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے،امریکی مرکزی بینک نے شرحِ سود میں مزید 0.25فیصد اضافہ کردیا ہے جس کے بعد امریکا میں شرحِ سود بڑھ کر5.25فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،امریکی مرکزی بینک نے شرح سود 16سال میں بلند ترین سطح پر پہنچا دی ہے جس کی وجہ سے تین امریکی بینک دیوالیہ ہو چکے ہیں،واضح رہے کہ امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات پر آئل مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں چار ڈالر تک کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی