امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا کی کوششوں سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ، حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے پہلے گروپ کی رہائی محض ایک شروعات ہے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان قیام امن کی خاطر دو ریاستی حل کے لیے کام دوبارہ شروع کیا جائے۔ بائیڈن نے کہا کہ میرے خیال میں جنگ بندی میں توسیع کے حقیقی امکانات موجود ہیں، میں اپنی ٹیم کے ساتھ مصروفِ عمل رہا ہوں کیونکہ اس معاہدے کا نفاذ شروع ہوچکا ہے ، یہ صرف ایک آغاز ہے لیکن اب تک یہ اچھی طرح سے چل رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی