i بین اقوامی

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کا ایک بار پھر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہتازترین

May 02, 2023

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے ایک بار پھر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کردیا،امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے،امریکی کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی کی حکومت میں اقلیتوں سے سلوک خراب ہوتا جا رہا ہے، بھارت میں امتیازی قوانین سے انتہا پسندگروپوں کا اقلیتوں پر تشدد کا کلچر فروغ پارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی