i بین اقوامی

امریکی خاتون اول کو خواتین کے عالمی دن پر ٹرانس جینڈر خاتون کو ایوارڈ دینا مہنگا پڑ گیاتازترین

March 10, 2023

امریکی خاتون اول جل بائیڈن کو عورتوں کے عالمی دن پر ٹرانس جینڈر خاتون کو ایوارڈ دینا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین نیاسے خواتین کی توہین قرار دے دیا،وائٹ ہائوس میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 11خواتین کو ویمن آف دی کرج (Women of the Courage)کے اعزاز سے نوازا تھا،وائٹ ہائوس کی جانب سے ویمن آف دی کرج کا ایوارڈ حاصل کرنے والی خواتین میں ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والی پہلی ٹرانس جینڈر خاتون رکن قانون ساز اسمبلی البا روئیڈا بھی شامل ہیں،سوشل میڈیا صارفین نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ٹرانس جینڈر خاتون کو ویمن آف دی کرج کا ایوارڈ دینے کے فیصلے کو خواتین کی اہمیت گھٹانے کی حوصلہ افزائی قرار دیتے ہوئے خاتون اول کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،امریکی ریاست ارکینساس کی گورنر اور امریکی صدر جو بائیڈن کی سخت ناقد سارا سینڈرز نے لکھا کہ خواتین کا عالمی دن اور یہ یاد رکھنے کیلئے اچھا موقع تھا کہ ڈیموکریٹس آپ کو یہ بتانے کی اہلیت بھی نہیں رکھتے کہ ایک خاتون کسے کہتے ہیں،

امریکی ریڈیو کی میزبان ڈینا لوئش نے لکھا کہ یہ امریکی خاتون اول کی جانب سے عورتوں کی اہمیت گھٹانے کی ایک اچھی کوشش تھی۔ عورتوں (کی شناخت کو)مٹانا انتہائی توہین آمیز ہے،ایک اور صارف نے لکھا کہ یہاں تو عورتوں کے معاملے پر جنگ چھڑگئی ہے جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ تصور تو کریں اس طرح کی چیزیں قومی سطح پر اصل عورتوں کے منہ پر زوردار تھپڑ ہیں،یاد رہے کہ ارجنیٹنا کی پہلی ٹرانس جینڈر خاتون رکن اسمبلی البا روئیڈا 2022 میں امریکی جریدے ٹائم میگزین کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل تھیں جبکہ انہیں 2021میں بی بی سی کی جانب سے 100بااثر خواتین کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا تھا،البا روئیڈا جنوری 2020سے مئی 2022تک ارجنٹینا کے ڈائیورسٹی پالیسیز کے نائب سیکرٹری کے طور پر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی