i بین اقوامی

امریکی حمایت یافتہ ایس ڈی ایف سے جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، ترکیہتازترین

December 20, 2024

ترکیہ نے کہا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ شامی جمہوری فورسز کے درمیان جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ واشنگٹن نے چند روز قبل تصدیق کی تھی کہ شمالی شام کے شہر منبج کے ارد گرد ترکیہ اور سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں اس ہفتے کے آخر تک توسیع کر دی گئی ہے لیکن انقرہ نے اس معاملے کی تردید کی ہے۔ترکیہ کی وزارتِ دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ترکیہ کی حمایت یافتہ مسلح گروپ کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے جنگجوں کے زیر قبضہ علاقوں کو کنٹرول کریں گے، انہوں نے کہا کہ شمالی شام سے انقرہ کو درپیش خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اپنی تیاری اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک کرد ملیشیا اپنے ہتھیار نہیں چھوڑ دیتے اور غیر ملکی جنگجو شام سے نکل نہیں جاتے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی