i بین اقوامی

امریکی گورنر نے فلوریڈا میں فلسطین کے حامی طلبہ گروپ پر پابندی لگا دیتازترین

October 25, 2023

امریکی گورنر کے ساتھ مل کر کام کرنے والے فلوریڈا کے یونیورسٹی سسٹم نے کالجوں کو حکم دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حامی طلبہ تنظیم کو بند کر دیں،فیصلے کے بعد فلوریڈا گروپ کو کالعدم قرار دینے والی پہلی امریکی ریاست ہے جب کہ گروپ کی قومی قیادت حماس کے اسرائیل پر حملے کی حامی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کی اسٹیٹ یونیورسٹی سسٹم نے کہا کہ اسٹوڈنٹ فار جسٹس ان فلسطین(ایس جے پی)کے چیپٹرز دہشت گرد گروہوں کو خطرناک حمایت فراہم کرتے ہیں، انہیں ریپبلکن کی زیر قیادت ریاست میں کیمپس میں ہونے والے مظاہروں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران ختم کرنا پڑا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی