سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے امریکی انتخابات کے امیدوار کو نقصان پہنچایا تو اسے تباہ کر دینا چاہیے،ٹرمپ کا یہ موقف امریکی انٹیلی جنس کی جانب سے اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے کہ سابق صدر کو لاحق خطرات کے پیچھے تہران کا ہاتھ ہے،امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ نے ریاست شمالی کیرولائنا میں ایک انتخابی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ اگر میں صدر ہوتا تو خطرہ بننے والے ملک کو جو اس وقت ایران ہے، آگاہ کر دیتا کہ اگر اس نے اس شخص کو نقصان پہنچانے کے لئے کچھ کیا تو ہم تمہارے بڑے شہر اور ملک تباہ کر دیں گے،ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان سٹیون چیونگ کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو یہ معلومات فراہم کر دی گئی ہیں کہ امریکا میں عدم استحکام اور افراتفری پھیلانے کی غرض سے ان کے قتل کا حقیقی اور مخصوص خطرہ موجود ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی