امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ مائیک ٹرنر نے وزیردفاع لائیڈ آسٹن پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کو اس بات کی اجازت دیں کہ وہ روس کے خلاف امریکی اسلحہ استعمال کر سکیں۔روسی میڈیا نے دستاویز کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ یوکرین کی فوجی قیادت کو مکمل اختیار دیں کہ وہ روس خلاف ہرممکن آپریشن کرے۔روسی میڈیا کے مطابق فی الحال یوکرین کو ایسے اقدامات کیلئے امریکا کی مرضی درکار ہوتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی