i بین اقوامی

امریکی ایوان نمائندگان کے سابق رکن نے بدعنوانی کا اعتراف کر لیاتازترین

August 20, 2024

امریکی ایوان نمائندگان کے سابق رکن جارج سینٹوس نے بدعنوانی کے الزامات کا اعتراف کر لیا،انہوں نے وائر فراڈ اور شناختی چوری کے الزامات قبول کئے اور جرم قبول کرنے کے بعد سینٹوس نے اپنے ووٹرز سے معافی مانگ لی،جارج سینٹوس کو سات فروری کو سزا سنائی جائے گی، انہیں بائیس سال تک قید ہو سکتی ہے، وہ اپیل کے حق سے بھی دستبردار ہو گئے،سینٹوس کو مئی 2023میں ذاتی اخراجات کے لیے مہم کے فنڈز کو استعمال کرنے، عطیہ دہندگان کے کریڈٹ کارڈ سے ان کی رضامندی کے بغیر چارج کرنے اور ملازمت کے دوران بے روزگاری کے فوائد حاصل کرنے کے وفاقی الزامات کا سامنا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی