امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک ایئر شو کے دوران شدید گرمی کے باعث 100سے زائد شرکا کی حالت خراب ہوگئی،ہیٹ ویو سے نڈھال ہو جانے والے اِن افراد میں سے 10کی حالت نازک ہوگئی جنہیں اسپتال میں داخل کرانا پڑا،کولوراڈو اسپرنگز میونسپل ایئر پورٹ پر پائکس پیک ریجنل ایئر شو کو دیکھنے ہزاروں افراد جمع ہوئے تھے۔ موسم گرم تھا اور ہزاروں افراد کے ایک جگہ جمع ہونے سے لوگوں کو گرمی زیادہ محسوس ہوئی،کولوراڈو اسپرنگز فائر ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ شدید گرمی سے نڈھال پڑے ہوئے بیسیوں افراد کو ایمرجنسی اسٹاف نے وہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ یہ علاقہ ریاستی صدر مقام ڈینور سے 130میل دور ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی