i بین اقوامی

امریکانے یحیی سنوار سمیت 5حماس رہنمائوں پر اسرائیل پر حملے کا الزام عائد کر دیاتازترین

September 04, 2024

امریکہ نے حماس کے سربراہ یحیی سنوار سمیت 5رہنمائوں پر سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کا الزام عائد کر دیا،امریکہ نے حماس کے سرکردہ رہنمائوں کے خلاف جنوبی اسرائیل میں سات اکتوبر کو ہونے والے مہلک حملے کی منصوبہ بندی، حمایت اور اس کے ارتکاب میں ملوث ہونے پر فوجداری الزامات کا اعلان کیا ہے،فلسطین کے مزاحمتی گروپ کے سربراہ یحیی سنوار اور کم از کم پانچ دیگر افراد کے خلاف الزامات میں ان پر سات اکتوبر کو ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس میں 40سے زائد امریکیوں سمیت 1200افراد ہلاک ہوئے تھے،اس حملے کے نتیجے میں غزہ پر اسرائیلی حملہ ہوا جس میں 40ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زیادہ تر علاقے برباد ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی