روس نے کہا ہے کہ امریکی حکومت جوہری تجربات پر پابندی کیجامع معاہدے سی ٹی بی ٹی کی توثیق میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی ،عالمی میڈیاکے مطابق روسی وزارت خارجہ کے محکمہ برائے عدم پھیلا اور ہتھیاروں کے کنٹرول کے ڈپٹی ڈائریکٹر میخائل کونڈراٹینکوف نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کے معاہدے کے فریقین کی گیارہویں جائزہ کانفرنس کے لئے تیاری کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں بتایا کہ روس کا خیال ہے کہ امریکا کی طرف سے 1999کے بعد سے اس سلسلے میں کوئی عملی اقدامات نہ کرنے سے ظاہر ہو تا ہے کہ وہ سی ٹی بی ٹی کی توثیق میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا ،میخائل کونڈراٹینکوف نے بتایا کہ امریکی کانگریس نے مختلف بہانوں کو بنیاد بنا کر اب تک اس معاہدے کی توثیق سے انکار کیا ہے جس سے ہم یہی نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ امریکی اسٹیبلشمنٹ سی ٹی بی ٹی کی توثیق کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی ۔روسی عہدیدار نے کہا کہ اس کے برعکس روس نے حال ہی میں سی ٹی بی ٹی کے بین الاقوامی مانیٹرنگ سسٹم کے اپنے حصے کو مکمل کیا ہے، جو کہ آج تک کا سب سے بڑا تصدیق شدہ فریق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا سی ٹی بی ٹی کی توثیق کرتا ہے تو روس بھی اس کی توثیق کے معاملے پر واپس جانے کے لیے تیار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی