i بین اقوامی

امریکا، ری پبلکن رکن کانگریس نے کملا ہیرس کیخلاف مواخذے کی کارروائی کیلئے درخواست جمع کرا دیتازترین

July 24, 2024

امریکا کے رکن کانگریس اینڈی اوگلز نے نائب صدر کملا ہیرس کیخلاف مواخذے کی کارروائی کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے، ریاست ٹینیسی سے تعلق رکھنے والے ری پبلکن رکن کانگریس اینڈی اوگلز نے صدر جوبائیڈن کو بھی عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے،امیگریشن ریکارڈ کو بنیاد بنا کر کملا ہیرس کو پہلے ہی ہدف بنایا جا رہا تھا تاہم اب اینڈی اوگلز نے ایک اور آرٹیکل جمع کرایا ہے جس میں دعوی کیا گیا کہ کملا ہیرس نے صدر بائیڈن کی ذہنی حالت سے متعلق معاملات چھپائے جس سے عوام کا اعتماد مجروح ہوا ہے۔اینڈی اوگلز نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کملا ہیرس جوبائیڈن کی صحت سے متعلق خدشات کے سبب 25ویں ترمیم کا اطلاق کرائیں، 25ویں ترمیم صدر کو دائمی یا عارضی طور پر ہٹانے کے اختیار سے متعلق ہے، اگر صدر ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہوں تو انہیں عارضی طور پر ہٹایا جا سکے۔مباحثے میں خراب پرفارمنس پر ڈیموکریٹس کی جانب سے دبا کے شکار امریکی صدر اور ڈیموکریٹ کے سابق امیدوار جوبائیڈن نے کملا ہیرس کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی