i بین اقوامی

امریکا نے 9مئی کے واقعات کی مخالفت کر دیتازترین

July 09, 2024

امریکی حکومت نے پاکستان میں 9مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات کی مخالفت کر دی،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم 9مئی کو پاکستان میں توڑ پھوڑ اورآگ لگانے کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں،پریس بریفنگ میں 9مئی حملوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ احتجاج پر امن طریقے سے کیا جانا چاہئے، ہم پر تشددکارروائیوں کی مخالفت اور جائز طریقے سے آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں،حکومتوں کو قانون کے مطابق اور آزادی اظہارکے احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے نمٹنا چاہئے،وزیردفاع خواجہ آصف کی طرف سے ٹی ٹی پی پر حملوں کے بارے میں سوال پر کہا پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا،ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ہمارا مشترکہ مفاد ہے، پاکستان کے مختلف سویلین اداروں کے ساتھ ہماری شراکت داری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی