i بین اقوامی

امریکا میں شرحِ سود بڑھنے کے اثرات ،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمیتازترین

May 04, 2023

امریکا میں شرحِ سود بڑھنے سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی دیکھی گئی ہے،امریکی ڈبلیو ٹی آئی ساڑھے 3ڈالر سستا ہوکر فی بیرل قیمت 68.60پر آگئی ہے جبکہ برطانوی خام تیل 3ڈالر سستا ہوجانے کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 72.30ڈالر ہوگئی ہے،گزشتہ روز ہی امریکی ڈبلیو ٹی آئی 3.94ڈالر سستا ہو کر فی بیرل قیمت 71.71ڈالر پرآیا تھا جبکہ برطانوی برینٹ 4ڈالر کے قریب سستا ہونے کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 75.40ڈالر ہوگئی تھی،واضح رہے کہ امریکی مرکزی بینک نے شرحِ سود میں مزید 0.25فیصد اضافہ کردیا ہے جس کے بعد امریکا میں شرحِ سود بڑھ کر5.25فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی