امریکا میں شرارتاً نیو یارک سٹی سب وے ٹرین کو لے جانے میں ملوث لڑکی کو پولیس نے گرفتار کر لیا تاہم لڑکے کی تلاش ابھی جاری ہے،امریکی میڈیا کے مطابق تفریح کے لیے سب وے ٹرین کو لے کر بھاگنے والے ایک لڑکے اور لڑکی نے فرار ہونے سے قبل ٹرین کو دوسری ٹرین سے ٹکرایا بھی تھا،نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تصاویر کے مطابق ایک فرد نے مکمل گلابی لباس پہنا ہوا ہے جبکہ دوسرا نیلے لباس میں ملبوس ہے،پولیس نے 17سالہ لڑکی کوگرفتار کیا،پولیس حکام کے مطابق دونوں افراد کوئنز کے علاقے میں پارک ہونے والی خالی ٹرین میں 12ستمبر کی رات چڑھے اور اس کو لے کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے،پولیس نے بتایا کہ انہوں نے یہ ٹرین ایک دوسری پارک ٹرین میں ٹکرائی اور فرار ہوگئے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ اس مذاق سے کتنا نقصان ہوا، البتہ کسی کو کسی بھی قسم کی کوئی چوٹ نہیں آئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی