i بین اقوامی

امریکا میں پاکستانی یومِ آزادی کی دھوم، ریاستی سینیٹ میں قرارداد منظورتازترین

August 12, 2024

پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے امریکا میں بھی سرگرمیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں، اس سلسلے میں ریاستی سینیٹ میں ایک اہم قرارداد منظور کی گئی،یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے امریکی ریاست کیلی فورنیا کی سینیٹ میں 14اگست کی مناسبت سے اہم قرارداد منظور کی گئی ہے۔ ریاستی سینیٹر جوش نیومین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کیلی فورنیا میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سراہا گیا ہے،پاکستانی قونصل جنرل عاصم علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ قرارداد میں پاکستان کی آزادی کو دیگر اقوام کے لیے ایک تحریک کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کی سینیٹ میں منظور ہونے والی یہ اہم قرارداد پاکستان اور کیلی فورنیا کے درمیان دوستی کے مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے،انہوں نے کیلی فورنیا کی سینیٹ کے تمام ارکان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے نتیجے میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی