i بین اقوامی

امریکا میں کورونا کیسزمیں ایک بار پھر اضافہ، نئے کووڈ بوسٹرز کی منظوری دیدی گئیتازترین

September 12, 2023

امریکا میں کورونا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ نے نئے کووڈ بوسٹرز کی منظوری دے دی،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میڈیکل کمپنیوں کے نئے بوسٹرز کورونا کے ایکس بی بی ویئرینٹ کو ہدف بنا رہے ہیں،ایف ڈی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن عوامی صحت کے لیے اہم ہے، کووڈ کے خلاف مسلسل تحفظ کے لیے بوسٹر ضروری ہے،ان کا کہنا تھا کہ 5سال سے زیادہ عمر کے بچے بھی کووڈ ویکسین کی خوراک کے کم ازکم دو ماہ بعد بوسٹرکے اہل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی